اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2017ء): نجی ٹی وی
چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ مجھے
پروگرام کرتے ہوئے انتہائی شرم آ رہی ہے۔ کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ
سے ملاقات کروانے پر ان کا کہنا تھا کہ 25دسمبر سال کا وہ دن ہے جب
پاکستان کے لوگ خوشیاں مناتے ہیں، کوئی قائد کی سالگرہ مناتا ہے اور مسیحی
برادری کرسمس کی خوشیاں مناتی ہے لیکن میرا دل غمگین ہے اور حقیقت میں میرے
پاس الفاظ کی کمی ہے کیونکہ آج مجھے شرم آ رہی ہے ، میرا سر شرم سے سر جھک
گیا ہے کیونکہ پاکستان کے حکمرانوں نے مودی کے بعد بھارت کے پاس اپنی
روحیں گروی رکھی ہوئی تھیں لیکن شاہد خاقان عباسی کتنا گر سکتا ہے اس کا
اندازہ مجھے آج ہوا ، ہمارا دفتر خارجہ کتنا گر سکتا ہے اس کا اندازہ بھی
مجھے آج ہو گیا ہے۔ کلبھوشن یادیو جو کہ
ایک ایک دہشتگرد ہے اور جس نے درجنوں پاکستانیوں کو شہید کیا ،سینکڑوں ماؤں
کی گودیں اجاڑ دیں، اس کی ماں آج جب اس سے ملنے آئی تو پاکستان پینل کوڈ
کے تمام قوانین کو پس پست رکھ کر ان کی ملاقات کروائی گئی ۔ ہندوستانی
میڈیا اس بات پر شک کر رہا ہے کہ ملاقات میں مائیکرو فون ،کیمرہ اور شیشہ
کیوں تھا ۔ لیکن میں اس بات پر شرمندہ ہوں کہ ایک سزائےموت کے قیدی کی جیل
میں ملاقات نہیں کروائی گئی ، میں کس دروازے کو کھٹکھٹاﺅں ؟ اور کس کے خلاف
مقدمہ درج کرواؤں؟ ایسا دہشتگرد جس نے اقبال جُرم کیا ، اور جو معصوم
لوگوں کو مار چکا ہے اس کو دفتر خارجہ بلایا گیا اور اس نے قیدی لباس کی
بجائے سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔ لیکن جب
مشال ملک اور اس کی بیٹی تین سال سے یاسین ملک سے مل نہیں سکتے ، جب جب وہ
اپیل کرتے ہیں ان کی اپیل کو رد کر دیا جاتا ہے ۔ جب عافیہ صدیقی کے بچے
ملاقات کی اپیل کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ دہشتگردوں کی ملاقاتیں نہیں
کروائی جاتیں تو پھر پاکستان میں کیا ہو رہا ہے؟ :
کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات ; مبشر لقمان نے لائیو پروگرام میں سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Reviewed by Unknown
on
23:45
Rating: 5
No comments