پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو فوری خیر آباد کہہ دوں گا، اگر شہباز شریف کو مکمل اختیارات دیے جائیں تو تب ہی معاملات بہتر ہو سکتے ہیں: چوہدری نثار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین) چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ شہباز شریف کو پارٹی میں مکمل اختیارات نہیں دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اگر پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو فوری ن لیگ کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ان کا سابق وزیراعظم نواز شریف سے اب کوئی رابطہ نہیں رہا۔
شہباز شریف کے حوالے سے چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ وزیراعلی پنجاب کو اختیارات نہیں دیے جائیں گے۔ شہباز شریف کو آزادی سے کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف کو مکمل اختیارات دیے جائیں تو تب ہی معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔ شہباز شریف کی جانب سے مکمل اختیارات کے ساتھ پارٹی کے معاملات سنبھالنا ہی حالات کو بہتر کر دے گا۔
خدشہ ہے کہ شہباز شریف کو پارٹی میں مکمل اختیارات نہیں دیے جائیں گے، سابق وزیر داخلہ..
Reviewed by Unknown
on
23:19
Rating: 5
No comments