Breaking News

پانامہ ریفرنسز میں اہم پیشرفت، سابق وزیر اعظم کے بیٹے حسن اور حسین نواز کے نام .

 

پانامہ ریفرنسز میں اہم پیشرفت، سابق وزیر اعظم کے بیٹے حسن اور حسین نواز کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے تفتیشی ٹیم نے دوبارہ نیب ہیڈ کوارٹر رابطہ کر لیا

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر دسمبر ء) پانامہ ریفرنسز میں اہم پیشرفت، سابق وزیر اعظم کے بیٹے حسن اور حسین نواز کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے تفتیشی ٹیم نے دوبارہ نیب ہیڈ کوارٹر رابطہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے حسن اور حسین نواز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں احتساب عدالت کا وہ فیصلہ بھی شامل ہے جس میں دونوں کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب حسن اور حسین کی دوہری شہریت کا بھی جائزہ لیا گیا ہیاور اس حوالے سے پراسیکیوشن برانچ سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے آئندہ ہفتے وزارت داخلہ کو درخواست کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حسن اور حسین کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے نیب لاہور نے پہلے بھی نیب ہیڈ کوارٹر سے استدعا کی تھی تاہم اس وقت دونوں کی دوہری شہریت کے باعث معاملہ التوا کا شکار ہو گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کے فوری بعد نام ای سی ایل میں کرنے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے گا۔طارق ورک

No comments