Breaking News

عمران خان نے اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کو سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر کتاب تحفے میں دیدی

عمران خان نے اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کو سلطان صلاح الدین ایوبی کی .. 
 اسلام آباد( تازہ ترین اخبارا- 25دسمبر 2017ء )؛عمران خان نے اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کو فاتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر کتاب تحفے میں دیدی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیٹے اپنے والد سے ملنے اور انکے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پاکستان آئے تھے ۔اب وہ واپس برطانیہ جاچکے ہیں۔برطانوی ماحول میں رہنے اور پلنے بڑھنے کے باوجود ان دونوں لڑکوں کی دلچسپی اسلامی جنگجو شخصیات کے احوال زندگی کے مطالعے کی جانب راغب ہے۔اس موقع پر عمران خان نے اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کو فاتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر کتاب تحفے میں دیدی۔اس بات کی نشاندہی سینیر صحافی حامد میر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بھی کی ۔

No comments