Breaking News

نواز شریف نے قومی دولت خرید کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،واجد ضیاء نے عدالت میں 9جلدوؔں پر مشتمل ثبوتوں کی تصدیق کردی، نواز شریف کو سزا دلوانے کیلئے واجد ضیاء کا بیان اہمیت کا حامل قرار

 

نواز شریف نے قومی دولت خرید کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،واجد ضیاء نے عدالت میں 9جلدوؔں پر مشتمل ثبوتوں کی تصدیق کردی، نواز شریف کو سزا دلوانے کیلئے واجد ضیاء کا بیان اہمیت کا حامل قرار 

 اسلام آباد ( اخبار آن لائن۔ پیر دسمبر ء)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عدالت پر حملوں کا نتیجہ بھی منفی نکلا،حکومتی گواہوں نے دھونس دھاندلی کو پس پشت ڈال کر بیان ریکارڈ کرادیا۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شر یف نے پاکستانی قومی خزانہ لوٹ کر بیرون ممالک دولت کے انبار لگا دئیے ہیں اور اس حوالے سے تمام شواہد عدالت میں جمع کرادئیے گئے ہیں۔

واجد ضیاء نے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے تحریری جواب میں کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے شریف خاندان کے خلا ف ثبوت اکٹھے کرکے عدالت میں جمع کرادئیے تھے۔ احتساب عدالت میںؔ انہوں نے کہا کہ 9جلدوں پر مشتمل یہ ثبوت عدالتی کارروائی کا ؔحصہ ہیں اور تصدیق کرتا ہوں کہ یہ دستاویزات حقائق پر مبنی ہیں۔ واجد ضیاء نے اپنے تحریری بیان میں اقرار کیا ہے کہ 9جلدوں میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کی ملکیتی بیرون ملک جائیدادیں اور بنک اکائونٹس کا مکمل ریکارڈ ہے دستاویزات میں دبئی میں بنائی گئی کمپنیاںقطری شہزادے کے ساتھ مشترکہ کاروبار، سعودی عرب میں سٹیل مل کا ریکارڈ اور لندن میں جائیدادکا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا ہے یہ تمام ریکارڈ حقائق پر مبنی اور تصدیق شدہ ہے جس پر کوئی شک و شبہ ظاہر نہیں ِ کیا جاسکتا۔عدالت احتساب عدالت میں واجد ؔضیاء کابیان بڑی اہمیت کا حامل ہے جو نواز شریف کو سزا دلوانے اور لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے میں بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے ۔ قانون کے مطابق واجد ضیاء کی شہادت ریکارڈ اور لانا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لئیے ایک مزید صدمہ کا باعث بن سکتی ہے ۔ نواز شریف کے وکیل حارث خواجہ اب واجد ضیاء پر جرح کریں گے۔

No comments