Breaking News

اجازت لئیے بغیر 2چینی مہمانوں کو شادی پر بلانے والا دلہا کا بھائی گرفتار

اجازت لئیے بغیر 2چینی مہمانوں کو شادی پر بلانے والا دلہا کا بھائی گرفتار 
 رحیم یار خان( تازہ ترین اخبارا- 25دسمبر 2017ء )؛اجازت لئیے بغیر 2چینی مہمانوں کو شادی پر بلانے والا دلہا کا بھائی گرفتار کر لیا گیا ،جس ہوٹل میں دونوں کو ٹھہرایا گیا اس ہوٹل کے مالک کو بھی دھر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق رحیم ایار خان کے چک نمبر 111غربی کے اظہر بلوچ کے بھائی کی شادی تھی ۔مذکورہ شخص نے اپنی خوشی میں شریک ہونے کے لیے دو چینی مہمانوں زورٹن سانگ اور ینگ لی کو بھی مدعو کر لیا لیکن اس موقع پر وہ پولیس اور متعلقہ اداروں کو بتانا بھول گیا جس پر اجازت لیے بغیر دونوں چینی مہمانوں کو مدعو کرنے اور اپنے پاس رکھنے پر پولین سے اسے گرفتار کر لیا ۔اس کے ساتھ ہی جس ہوٹل میں ان دو چینی باشندوں کو ٹھہرایا گیا تھا اسکے مالک کو بھی دھر لیا گیا۔

No comments