Breaking News

بھارت اور امریکا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں

بھارت اور امریکا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 30دسمبر 2017ء) دفاعی تجزیہ کار فیصل کا دعوی ہے کہ بھارت اور امریکا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار فیصل کی جانب سے انتہائی تشویش ناک دعوی کیا گیا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار کا دعوی ہے کہ بھارت اور امریکا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پاکستان کے دشمنوں نے مریدکے کے علاقے کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا ہے جہاں وہ سرجیکل اسٹرائیک کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے امریکا اور بھارت کو پاکستان کے اندر سے ہی مدد فراہم کی گئی ہے۔ تاہم پاک فوج کو اس منصوبے کی تفصیلات کا بروقت علم ہوگیا ہے۔ اسی لیے پاک فوج نے حملہ ہونے کی صورت میں خطرناک نتائج کی وارننگ دی ہے۔ دفاعی تجزیہ کار کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حکومتی شخصیات کے دورہ سعودی عرب کا تعلق بھی اسی حوالے سے ہے۔ سعودی قیادت نے شہباز شریف اور پاکستانی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ نواز شریف اپنی محاذ آرائی سے باز آجائیں۔ بصورت دیگر پورے خطے میں آگ لگے گی اور نواز شریف پھر بھی نہیں بچیں گے۔

No comments