کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2017ء): ایم کیوایم پاکستان نے
عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کےاعلامیہ پر تحفظات کا اظہار کرد
یاہے،نوازشریف،شہبازشریف اورراناثناءاللہ کوسانحہ ماڈل ٹاؤ ن کا ذمہ
دارٹھہرانےپراعتراض ہے،سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی ذمہ داروں کا تعین کرےتوپھر
کسی کا نام لیا جائے،کمیٹی نے ہمارےاعتراضات مسترد کرکے اعلامیہ جاری
کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم
پاکستان نے عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کےاعلامیہ پر تحفظات کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل کی تحقیقات کےبغیرسانحے کی ذمےداری کسی پرنہ
ڈالی جائے۔نوازشریف،شہبازشریف اورراناثناءاللہ کوسانحہ ماڈل ٹاؤ ن کا ذمہ
دارٹھہرانےپراعتراض ہے۔اعلامیے میں ناموں کی بجائے ذمےداروں کالفظ استعمال
کیاجائے۔ ذرائع ایم کیو ایم نے کہا کہ اے
پی سی میں شرکت کرنے والے ایم کیوایم کے نمائندے نے کہا کہ اے پی سی جےآئی
ٹی کا مطالبہ کررہی ہے اور ذمے داروں کا تعین بھی۔ مزید کہا گیا کہ سپریم
کورٹ جے آئی ٹی بنائے۔جے آئی ٹی ذمہ داروں کا تعین کرےتوپھر کسی کا نام لیا
جائے۔ ایم کیوایم نے تحفظات ظاہر کیے کہ کمیٹی نے ہمارےاعتراضات مسترد کر
کے اعلامیہ جاری کردیا۔ واضح رہےعوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون پنجاب
کے استعفے کیلئے 7جنوری تک کی مہلت دے دی ہے،استعفیٰ نہ آیاتواحتجاج کی
کال دی جائے گی،اے پی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس 8جنوری کودوبارہ بلایا
جائے گا۔ آج ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے زیراہتمام
سانحہ ماڈل اور ختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کیخلاف آل پارٹیزکانفرنس کا
انعقاد ہوا۔ جس میں قرارداد تشکیل کردہ
کمیٹی میں پیپلزپارٹی سے قمر زمان
کائرہ، پی ٹی آئی سے شفقت محمود،علیم خان، شیخ رشید ،ق لیگ سے چوہدری
ظہیرالدین، جماعت اسلامی کےامیرالعظیم،پی ایس پی سے وسیم آفتاب سمیت
ہرجماعت سے نمائندے اسٹیئرنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔اے پی سی نے سانحہ ماڈل
تاؤن
بربریت کی بدترین مثال قراردیا۔ جبکہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کی شدید
الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔سانحہ ماڈل تاؤن بربریت کی بدترین مثال ہے۔ اس موقع
پر سربراہ طاہر القادری نے کہا کہ 31دسمبر تک کی ڈیڈ لائن عوامی تحریک نے
دی تھی اب اس میں سات روز کااضافہ کیا گیا ہے۔اے پی سی کے تمام نمائندوں نے
متفقہ طور پرقرارداد منظور بھی کی گئی۔ قومی دولت لوٹنے والےکو کوئی این
آر او نہ دیا جائے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پردھرنابھی ہوسکتاہےیاان کےاقتدارکا
خاتمہ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیوایم سے کوئی اختلاف
نہیں،فاروق ستاراجازت لے کرروانہ ہوئے۔فاروق ستارکی شرکت پران کا شکریہ ادا
کرتے ہیں
ایم کیوایم نے عوامی تحریک کی اےپی سی کےاعلامیہ پرتحفظات کا اظہارکردیا
Reviewed by Unknown
on
07:31
Rating: 5
No comments