Breaking News

لڑکی کو متاثر کرنے کے لیے کرنل کی وردی پہننے والا سپاہی ائیر پورٹ سے گرفتار

لڑکی کو متاثر کرنے کے لیے کرنل کی وردی پہننے والا سپاہی ائیر پورٹ سے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 30دسمبر 2017ء ):لڑکی کو متاثر کرنے کے لیے کرنل کی وردی پہننے والا ایف سی اہلکار کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق میر کلام نامی نوجوان کوہلو کا رہائشی ہے اور ایف سی بلوچستان میں سپاہی بھرتی ہوا ہے ۔اس نے لڑکی کو متاثر کرنے کے لیے لاہور ائیر پورٹ پر کرنل کی وردی پہن کر لڑکی کو لینے ہوٹل پہنچ گیا۔لڑکی کو ہوٹل سے لے کر ائیر پورٹ واپس پہنچا تو اے ایس ایف کو اس کی حرکتیں مشکوک لگییں تو انہوں نے اسے روک لیا۔تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ موصوف عشق فرما رہے تھے اور لڑکی کو متاثر کرنے کے لیے کرنل کی وردی زیب تن کئیے ہوئے تھے ۔جعلی کرنل کو لڑکی سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

No comments