اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2018ء)سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے حوالے سے کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، مناسب وقت پر فیصلہ ہوجائے گا ابھی بہت کچھ دیکھ رہے ہیں۔ دوغلی پالیسی نہیں چلے گی ، مشکل وقت میں ساتھ دینے والے ہمارا اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں سب جانتے ہیں کہ پارٹی کے اندر کون کس کے ساتھ کھڑا ہے اور کون پیٹ میں چھرا گھونپ رہا ہے
No comments