Breaking News

بتائیں 4 سال میں میں نے کہاں آئین سے تجاوز کیا ہے آئین نے جو مینڈیٹ دیا اس سے کبھی تجاوز نہیں کیا،نواز شریف...

بتائیں  4 سال میں میں نے کہاں آئین سے تجاوز کیا ہے آئین نے جو مینڈیٹ ..
اسلام آباد ۔ ( 29 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بتائیں 4 سال میں میں نے کہاں آئین سے تجاوز کیا ہے آئین نے جو مینڈیٹ دیا اس سے کبھی تجاوز نہیں کیا دوسروں کو بھی آئین کی حدود کو پار نہیں کرنا چاہیے اور اداروں کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئین اور ووٹ کے تقدس کی بات کرنا بہت ضروری تھا اس ملک میں آج تک ووٹ کو احترام نہیں ملا اور اب ہر جگہ میرے بیانیے کو تقویت مل رہی ہے،چیف جسٹس کے آج کے بیان پر وزیراعظم مناسب سمجھیں تو وضاحت طلب کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو آلہ کار بنانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے اور ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات ہوگی پہلے بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیف جسٹس اگر فریادی جیسے الفاظ اور فقرے نہ کہتے تو بہت اچھا ہوتا۔

No comments