Breaking News

شہبازشریف وزیراعلیٰ ہوتومیری کوئی سوسائٹی منظورہو ناممکن ہے،علیم خان..



میں نےمنظورشدہ سوسائٹی خریدی تھی،ایل ڈی اے کہتا ہے کہ آپکی گرین زمین ریڈ ہوگئی ہے،نیب روز بھی بلائے گا توروزانہ آؤں گا۔نیب میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو

شہبازشریف وزیراعلیٰ ہوتومیری کوئی سوسائٹی منظورہو ناممکن ہے،علیم ..
لاہور(تازہ ترین۔29مارچ 2018ء): تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف وزیراعلیٰ ہو تومیری کوئی منظوری ہویہ ناممکن ہے،میں نے منظور شدہ سوسائٹی خریدی تھی، ایل ڈی اے کہتا ہے کہ آپکی گرین زمین ریڈ ہوگئی ہے،نیب روز بھی بلائے گا توروزانہ آؤں گا۔ انہوں نے آج نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے منظور شدہ سوسائٹی خریدی تھی۔
ساری چیزیں ہونے کے باوجود زمین پراعتراضات لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف وزیراعلیٰ ہو تومیری کوئی منظوری ہویہ ناممکن ہے۔گزشتہ5سال میں میری کسی زمین کی منظوری نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایل ڈی اے کہتا ہے کہ آپکی گرین زمین ریڈ ہوگئی ہے۔آشیانہ اسکیم میں سرکاری زمین بیچی گئی ہے۔ ہم نے کسی جگہ زمین پر قبضہ کیا ہے تو سامنے لایاجائے۔نیب روزبلائے گا توروزانہ آؤں گا۔

No comments