اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 دسمبر2017ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کا لالچ قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے،شریف برادران کب تک قوم سے لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے بیرونی آقاؤں کے سامنے جھولی پھیلاتے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کب تک قوم سے لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے بیرونی آقاؤں سے مدد مانگتے رہیں گے ،ان کی لالچ اب قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہی۔
No comments