لاڈلا نوازشریف ہے جس کو جنرل ضیاء الحق نے چوسنی دے کرپالا،عمران خان
الیکشن 2013ء میں ٹھپے لگوا کرفوج نے لاڈلے کوجتوایا،اب
اسٹیبلشمنٹ ان کاپاناما میں ساتھ نہیں دے رہی۔طاہرالقادری کے ہمراہ مشترکہ
پریس کانفرنس
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26دسمبر2017ء):چیئرمین پی ٹی آئی عمران
خان نے کہاکہ ہے کہ لاڈلا نوازشریف ہے جس کو جنرل ضیاء الحق نے چوسنی دے
کرپالا،الیکشن 2013ء میں ٹھپے لگوا کرفوج نے لاڈلے کوجتوایا،اب اسٹیبلشمنٹ
ان کاپاناما میں ساتھ نہیں دے رہی۔انہوں نے آج ماڈل ٹاؤن میں سربراہ عوامی
تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ
نوازشریف نے مجھے آج کہاکہ میں لاڈلاہوں۔انہوں
نے کہاکہ لاڈلا نوازشریف ہے جس کو جنرل ضیاء الحق نے چوسنی دے
کرپالا۔پھر90ء میں مہران بینک کاپیسا دیاگیا۔پھرجب ان کیخلاف کیس بناتوکیس
نہیں سنا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ پھرنوازشریف لاڈلے نے فاروق لغاری کے
ساتھ مل کربے نظیرکی حکومت گرائی۔اسی طرح پھرالیکشن 2013ء میں ٹھپے لگے۔فوج
نے لاڈلے کوٹھپے لگا کرجتوایا۔انہوں نے کہاکہ اب اسٹیبلشمنٹ ان کاپاناما
میں ساتھ نہیں دے رہی ۔جبکہ پاناما ایک انٹرنیشنل کیس ہے۔ان کے اوپراللہ کی
پکڑہے۔اب ان کاگلاہے کہ عدلیہ جسٹس قیوم کی طرح مدد کیوں نہیں کرتی اور
فوج نے ان کوجے آئی ٹی میں کیوں نہیں بچایا؟اس لیے اب اداروں پرتنقید کررہے
ہیں۔
لاڈلا نوازشریف ہے جس کو جنرل ضیاء الحق نے چوسنی دے کرپالا،عمران خان
Reviewed by Unknown
on
04:31
Rating: 5
No comments