نئی دہلی ( تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2017ء): کلبھوشن یادیو
کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات پر بھارت نے چیخنا تو کل سے ہی شروع کر رکھا
ہے لیکن اب بھارت گیدڑ بھبکیوں پر بھی اتر آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق
بھارتی ٹی وی چینل پر لائیو پروگرام کے دوران ایک بھارتی تجزیہ کار نے
پاکستان کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کو پیغام دے رہا ہوں کہ اپنے
آپ کو سدھار لو، بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا شروع کر دو اور کلبھوشن
کو چھوڑ دو ، وگرنہ وہ دن دور نہیں جب مٹ جاﺅ گے۔ جس پر پاکستانی تجزیہ کار
طارق پیرزادہ نے بھارتیوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا
دوست ہے روس سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں ، اگر پاکستان چاہے تو بھارت کو صفحہ
ہستی سے مٹا سکتا ہے ، تم لوگوں کو انسانیت کے ناطے ہی پاکستان کا شکریہ
ادا کرنا چاہئیے لیکن تم لوگ ایسی باتیں کر رہے ہو، ہمیں نہیں ڈراؤ کیونکہ
ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ :
بھارتی شہری نے لائیو پروگرام میں پاکستان کو دھمکی دے دی
Reviewed by Unknown
on
00:23
Rating: 5
No comments