Breaking News

را ‘ کسی طرح سے کلبھوشن یادیو کو مروا دے گی

کلبھوشن یادیو کا پاکستانی سیا ستدانوں کے گھروں میں بھی آنا جانا تھا 

 

’را ‘ کسی طرح سے کلبھوشن یادیو کو مروا دے گی 
 لاہور ( تازہ ترین اخبار ۔26دسمبر 2017ء):سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے کہ ’را ‘ کسی طرح سے کلبھوشن یادیو کو مروا دے گی کیونکہ کلبھوشن یادیو اب ان کے کسی کام کا نہیں رہا ۔کلبھوشن یادیو نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ’را‘ کا حصہ ہے جن لوگوں کا نام لیا ہے ان میں ابھی تک کئی لوگ نہیں پکڑے گئے اور وہ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم لوگ بچ کر نکل گئے ہیں لیکن انٹیلی جنس شاید ان سے کوئی اور کام لینا چاہتی ہے ۔انڈیا میڈیا یہ کہہ رہا کہ کلبھوشن یادیو کی ویڈیو کو ایڈٹینگ کیا گیا ہے لیکن ان کو یہ نہیں پتا کہ ویڈیو کو جتنا مرضی ایڈٹینگ کر لیا جائے جو اس نے دھماکے کروانے کا انکشاف کیا ہے ان الفاظ کو نہیں بدلا جا سکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصے پہلے میں پاکستان سے باہر تھا تو مجھے وہاں پر کسی اہم شخصیت نے کہا تھا کلبھوشن یادیو کا پاکستانی سیاستدانوں کے گھروں میں بھی آنا جانا تھا ۔مزید کیا کہا دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

No comments