Breaking News

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی

مکہ مکرمہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 30دسمبر 2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ان دنوں سعودی عرب کے دورے کے سلسلے میں مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عمرہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعلی نے مسجد الحرام میں نوافل بھی ادا کئے۔ وزیر اعلی نے امت مسلمہ کے اتحاد ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی ، ملک کے استحکام و سلامتی اور امن کیلئے دعاکی۔ وزیر اعلی نے کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔

No comments