Breaking News

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اوکاڑہ میں فائرنگ سے 5 افراد کے جاںبحق ہونے کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف کا اوکاڑہ میں فائرنگ سے 5 افراد کے جاںبحق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اوکاڑہ کے علاقے میں فائرنگ کے باعث 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں فی الفور گرفتار کیا جائے۔

No comments