لاہور ( اخبارتازہ ترین۔25 دسمبر2017ء) مسلم لیگ ن نے عدلیہ مخالف تحریک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حق میں آنے والے فیصلے کے بعد عدلیہ مخالف تحریک کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے اب مسلم لیگ ن نے عدلیہ مخالف تحریک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نواز شریف تحریک عدل کا آغاز 31 دسمبر سے کریں گے۔ نواز شریف تحریک عدل کا آغاز سرگودھا جلسے سے کریں گے۔ محسن شاہنواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تحریک کسی ادارے کیخلاف نہیں ہے۔ نواز شریف کی تحریک کا مقصد صرف اور صرف نظام عدل میں بہتری لانا ہے۔
No comments