Breaking News

گنڈاسنگھ والا میں پاک بھارت سرحدپر اونچے پاکستانی پرچم لہرانے کی تقریب کا انعقاد،کورکمانڈرملتان .

 

گنڈاسنگھ والا میں پاک بھارت سرحدپر اونچے پاکستانی پرچم لہرانے کی تقریب کا انعقاد،کورکمانڈرملتان لیفٹننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر نے 200فٹ بلند قومی پرچم لہرایا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ ( اخبار آن لائن۔ پیر دسمبر ء) گنڈاسنگھ والا میں پاک بھارت سرحدپر اونچے پاکستانی پرچم لہرانے کی ایک اورتقریب پیر کومنعقدہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورکمانڈرملتان لیفٹننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر نے قومی جوش وجذبے سے بھرپورتقریب میں 200فٹ بلند قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پرڈائریکٹرجنرل پنجاب رینجرزمیجرجنرل اظہرنوید اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

No comments