لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28دسمبر 2017ء) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میرے اور بچوں کے کاروبار کا شریف خاندان کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر بیرون ممالک کئی آف شور کمپنیاں اور جائیدادوں رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب اسحاق ڈار کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے لندن میں مقیم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ عمران خان کے الزامات کی پٹاری میں کچھ نیا نہیں ہے۔ چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔
No comments