لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 دسمبر۔2017ء)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انتقامی مہم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، اقربا پروری کا الزام ثابت ہوجائے تو ہر سزا کے لئے تیارہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بے بنیاد الزامات لگانے کے ماہر ہیں ، وہ ہمیشہ جھوٹے الزامات لگاتے رہے ہیں۔
سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ جسٹس جمالی نے پاناما تحقیقات ایون فیلڈ اپارٹمنٹ تک محدود رکھنے کا کہا تھا لیکن ایسانہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ میرا بیٹا 2003ءسے دبئی میں جائیداد کا کاروبار کررہا ہے ،اس کے پاس اپنے بزنس کی پوری تفصیل اور دستاویزات ہیں۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ دبئی میں تمام کام قانونی طریقے سے ہوتا ہےاور کاغذی کارروائی ہوتی ہے،میرے بیٹے نے ولاز خریدے نہیں ہیں بک کرائے ہیں ،اس فرق کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فخر ہے میرے والدین نے مجھے حلال کی کمائی سے تعلیم دلائی،پہلے 22 سال کا اب نیب میں 34 برس کا ریکارڈ جمع کرایا ہے۔
No comments