Breaking News

سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی سے الحاق نہ رکھنے والے میڈیکل کالجز کو داخلے روکنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی سے الحاق نہ رکھنے والے میڈیکل کالجز کو داخلے ..
لاہور۔26 دسمبر( اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2017ء)سپریم کورٹ نے پاکستان بھر میں پی ایم ڈی سی سے الحاق نہ رکھنے والے میڈیکل کالجز کو داخلے روکنے کا حکم دے دیا،عدالت نے لاہور کے نجی میڈیکل کالجز کے مالکان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بینک اکائونٹس اور طالبعلموں کو دی جانے والے سہولیات سے متعلق حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت کر دی،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںچیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے از خود کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجی میڈیکل کالجز کس قانون کے تحت کروڑوں روپے فیسیں لیتے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور کے چودہ نجی میڈیکل کالجز میں سے کوئی بھی معیار پر پورا نہیں اترتا،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے بتایا کہ نجی میڈیکل کالجز بارہ لاکھ روپے فیسیں لے کر کروڑوں کے چندے اکٹھے کر رہے ہیں،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے رجسٹرار ڈاکٹر وسیم نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے نجی میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی کی تو عدالت عالیہ نے حکم امتناعی جاری کر دیا،جس پرعدالت نے فوری طور پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو طلب کر کے حکم امتناعی پر چلنے والے تمام میڈیکل کالجز کے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس نے نجی میڈیکل کالجز مالکان ایسوسی ایشن کے وکیل علی ظفر کی جانب سے فریق بننے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر تے ہوئے طلب کر لیا،عدالت نے نجی میڈیکل کالجز کے مالکان کواپنے بنک اکاؤنٹس اور وصول کی جانے والی فیس کی تفصیلات،میرٹ اور کوٹے پر داخلے کی تفصیلات حلف ناموں کی صورت میں آج بدھ کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

No comments