پاکستان کو ایسا بنا دیا گیا ہے کہ جہا ں کچھ لوگوں کی آف
شور کمپنیاں حرام ہیں اور کچھ لوگوں کی حلال ہیں، عمران خان کہتا ہے میرے
اثاثے ہیں لیکن جج کہتے تھے نہیں بیٹا تمارے نہیں ہیں ،لاڈلے کو اقرار جرم
کے باوجود بھی چھوڑ دیا جاتا ہے ۔شکر ہے جج صاحب یہ نہیں کہہ دیا کہ نواز
شریف کہ اثاثے ہیں۔مسئلہ اب میری نا اہلی کا نہیں ہے مسئلہ اب ووٹ کے تقدس
کا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم ملک میں عدل کی بحالی کا پرچم اٹھائیں ۔
لاہور ( تازہ ترین اخبار ۔26دسمبر 2017ء):سابق وزیراعظم نواز
شریف نے لاہور میں سوشل میڈیا کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں
مخالفین کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ہم اگے کی طرف جائیں گے
۔میرے خلاف فیصلہ آنے کے بعد ملک میں ترقی رک گئی ہے،ترقی کا پہیہ جام ہو
گیا ہے،ترقی کا گراف اوپر جانے والا پتا نہیں کہاں چلا گیا ،زر مبادلہ
زرخائر کم ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ
ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہے یہ آسان کام نہیں تھا میں نے لوڈشیڈنگ کے
خاتمے کا مطالبہ پورا کر دیا لوڈشیڈنگ ختم کرنا آسان کام نہیں تھا میں نے
ہمیشہ مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالا ہے ،آج ملک میں بجلی طلب سے زیادہ ہے ہم نے
وہ منصوبے مکمل کروائے جو بیس بیس سالوں میں مکمل نہیں ہو سکتے تھے ،جب
مجھے جلا وطن کیا گیا تو ملک میں کوئی دہشت گردی نہیں تھی ،جلاوطنی کے بعد
جب میں ملک میں وا پس آیا تو ملک میں دہشت گردی تھی ہم نے ملک سے دہشت گردی
ختم کرنے کے لئے دن رات ایک کیا اور ملک سے دہشت گردی ختم کی ۔انشاء
اللہ مسلم لیگ (ن) 2018ء کے آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرئے
گی،اگر کارکنوں کا یہی جزبہ رہا تو الیکشن میں پتا نہیں کیا ہو گا اس جزبے
سے تومخالفین کے تمام منصوبے نا کام ہو جائیں گے ۔ ان کا سوشل میڈیا
کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے پرویز مشرف کے خلاف آئین
توڑنے کا مقدمہ درج کروایا،آئین توڑنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہمارا ہفتوں میں
فیصلہ کر دیا گیا۔کیا کوئی عدالت مشرف کا
فیصلہ بھی کرئے گی ملک میں وہ وقت بھی آئے گا جب مشرف کا بھی ٹرائل ہو گا ۔
عدلیہ نے مجھے بیٹے سے خیالی تنخواہ وصول کرنے کے جرم میں م نا اہل کر دیا
۔سازش کے تحت ایک ہی خاندان کے خلاف ریفرنس اکھٹے کر لئے گئے اس ملک میں
انصاف کا ترازو سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہے ،اس ملک میں انصاف کے دو
پیمانے نہیں چلیں گے ۔عدل کو اگر کھوٹا سکا بنا دیا جائے تو عدالتوں کی بھی
ساخت ختم ہو جاتی ہے ۔نواز شریف نے مزید
کہا کہ میں نے اپنے تمام اثاثے ظاہر کر دیئے ہیں ۔نواز شریف کے خلاف آج تک
20روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر سکے ۔پاکستان کو ایسا بنا دیا گیا ہے کہ
جہا ں کچھ لوگوں کی آف شور کمپنیاں حرام ہیں اور کچھ لوگوں کی حلال ہیں ۔ان
کا عمران خان کے اوپر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے میرے
اثاثے ہیں لیکن جج کہتے تھے نہیں بیٹا تمارے نہیں ہیں ،لاڈلے کو اقرار جرم
کے باوجود بھی چھوڑ دیا جاتا ہے ۔شکر ہے
جج صاحب یہ نہیں کہہ دیا کہ نواز شریف کہ اثاثے ہیں۔عمران خان کہتا ہے کہ
اثاثے میرے ہیں لیکن جج صاحب کہتے ہیں کہ نہیں بیٹا تمہیں نہیں پتا تم صادق
اور امین ہو۔مسئلہ اب میری نا اہلی کا نہیں ہے مسئلہ اب ووٹ کے تقدس کا ہے
۔انسان اس وقت تک معصوم ہی ہوتا ہے جس وقت تک انصاف ثابت نہ ہو۔ہم نے
عدلیہ کی بحالی کے لئے جان ہتھیلی پر رکھ دی تھی۔لگتا ہے وقت آ گیا ہے کہ
ہم ملک میں عدل کی بحالی کا پرچم اٹھائیں ۔اب عوام وہ فیصلہ کرئے جو انصاف
پر منبی ہو۔
مجھے نا اہل کرنے سے ملک میں ترقی رک گئی ہے،نواز شریف
Reviewed by Unknown
on
04:18
Rating: 5
No comments