لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 30دسمبر 2017ء) طاہر القادری کا دعوی ہے کہ شہباز شریف کو مدینہ منورہ میں واقع جنت البقی میں داخلے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ طاہر القادری کا دعوی ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز شہباز شریف جب مدینہ منورہ میں واقع جنت البقی کے دورے پر گئے تو انہیں چور چور اور قاتل قاتل کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔
شہباز شریف کیخلاف لگنے والے نعروں پر سعودی پولیس اہلکار بھی ہنستے رہے۔ جبکہ شہباز شریف کیلئے خصوصی طور پر جنت البقی کا دروازہ بھی کھولا گیا۔ لیکن وہاں موجود لوگوں کے شدید احتجاج کے باعث شہباز شریف کو جنت البقی میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
No comments