نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ قائد اعظم کے افکار اور تعلیمات
کی روشنی میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا
کریں، صدر مملکت
چار برسوں میں موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی شعبے میں
ترقی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگلے سال کے آخر تک جی ڈی پی کی شرح چھ فیصد
ہونے کی امید ہے اور آئندہ تین چار برسوں میں اسے آٹھ فیصد تک لے جانے کا
منصوبہ ہے،
پاک چین اقتصادی راہداری موجود ہ صدی کا عجوبہ ہے جس سے اس خطے کی قسمت بدل
جائے گی، ایوان صدر میں قائداعظم کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ بچوں کے
پروگرام میں خطاب
اسلام آباد ( 25 دسمبر2017ء) صدر مملکت ممنون
حسین نے کہا ہے کہ بچے اور نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور پاکستان کی نصف
آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ہمارا سرمایہ ہیں۔نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ
قائد اعظم کے افکار اور تعلیمات کی روشنی میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی
کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں
قائداعظم کی سالگرہ کے حوالے سے منعقد کیے گئے بچوں کے پروگرام میں خطاب
کرتے ہوئے کہی جس میں بچوں نے اپنے عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر
مملکت نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی
وجہ سے اقتصادی شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگلے سال کے آخر تک
جی ڈی پی کی شرح چھ فیصد ہونے کی امید ہے اور آئندہ تین چار برسوں میں اسے
آٹھ فیصد تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی
راہداری موجود ہ صدی کا عجوبہ ہے جس سے اس خطے کی قسمت بدل جائے گی۔انھوں
نے کہا کہ سی پیک کی فعالی کے بعد پاکستان اس خطے کا اہم ملک بن جائے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ کئی ممالک کے رہنماوں نے سی پیک سے منسلک ہونے کی
خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ چین بھی اس سے بھر
پور استفادہ کررہا ہے۔ چین جو اپنے سامان کے ترسیل کے لیے دس ہزار کلو
میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کرتا تھا اب وہ سی پیک کی وجہ سے یہ فاصلہ کم ہو
کر ڈھائی سے تین ہزار کلو میٹر پر آگیاہے۔صد
رمملکت نے بچیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے
کہا کہ بچیاں جہاں تک چاہیں تعلیم حاصل کریں۔ انھوں نے کہا کہ بچیوں کی
اچھی تربیت سے مثبت معاشرے بنتے ہیں اور معاشرے سے ایک مضبوط قوم بنتی
ہے۔صدر مملکت نے بچوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم پر خاص توجہ دینے کی
ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل ٹیکنالوجی کا ہے اور اس سے
استفادہ کیے بغیر ہم ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شامل نہیں ہو سکیں گے۔صدر
مملکت نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے اور مل کر آگیبڑھنا
چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ 2013 ئ میں ورثے میں بجلی کا جو بحران ملا تھا ، اس
پر قابو پا لیا گیا ہے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے۔ صدر مملکت نے
اس موقع پر عوام کو پیغام دیا کہ وہ علاقے جہاں بجلی کے بل ادا نہیں کیے
جاتے ، ان لوگوں پر بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے کے لیے دباو ڈالا جائے
تاکہ پورے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو سکے۔صدر
مملکت نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح میں وہ تما م خوبیوں موجود تھیں
جو ایک اعلی پائے کے لیڈر میں ہونی چاہیے تھیں۔ان کی صداقت، امانت داری اور
مخلص پن نے وہ مملکت دی جو ایک خواب تھی۔ انھوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ
قائداعظم ،ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اوراس دور کے دیگر قائدین کو اپنا
آئیڈیلبنائیں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ
ڈالیں۔اس پروقار تقریب میں مختلف اسکولوں
کے بچوں نے قائداعظم کے دن کے حوالے سے قومی نغمے گائے اور ٹیبلو پیش کیے
جنھیں صدر مملکت ، خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین اور معز ز مہمانوں نے
خوب سراہا۔ تقریب میں گلوکارہ حمیرا ارشد، علی عباس اور اویس نیازی نے بھی
ملی نغمے گا کر قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر صدر
مملکت بچوں میں گھل مل گئے اور قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
No comments