قیام پاکستان کو برسوں گزر گئے لیکن اب بھی ملک پر قابض
2فیصد مراعات یافتہ طبقہ قائد اعظم کے تصورات ، افکار اور تعلیمات سے دور
رکھائی دیتا ہے
کراچی( 25 دسمبر2017ء)متحدہ قومی موومنٹ
پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فارو ق ستار نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں
مقیم پاکستانیوں کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کی دلی
مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں بانی پاکستان کی خواہشات کے
مطابق انتہاء پسندی سے پاک معاشرہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ
قیام پاکستان کو برسوں گزر گئے لیکن اب بھی ملک پر قابض 2فیصد مراعات یافتہ
طبقہ قائد اعظم کے تصورات ، افکار اور تعلیمات سے دور رکھائی دیتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم پاکستان کو روشن خیال ، اعتدال پسند اور جدید
دنیا سے ہم آہنگ فلاحی اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے جس کے تحت ملک میں
اقلیتوں کو بھی برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہیں بلکہ انہیں اپنے مذاہب کے
مطابق عبادت کرنے کا حق بھی دیا گیا ہے لیکن پاکستان میں انتہاء پسندی اور
دہشت گردی کے عفریت نے قائد اعظم کے روشن خیال ، اعتدال پسند اور فلاحی
اسلامی ریاست کے تصور کر مسخ کررکھا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے پاکستان کو قائد اعظم روشن خیال اور اعتدال پسند
فلسفے کے مطابق انتہاء پسندی اور دہشت گردی سے مکمل پاک کیاجائے اور تمام
شہریوں کا تحفظ اور ان کے ساتھ مساوی سلوک کو یقینی بنایاجائے ۔
بانی پاکستان کی خواہشات کے مطابق انتہاء پسندی سے پاک معاشرہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، فاروق ستار
Reviewed by Unknown
on
23:28
Rating: 5
No comments