چیئرمین نیب کا 499 انکوائریاں منطقی انجام تک نہ پہنچائے جانے پر اظہار برہمی
اسلام
آباد( اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 دسمبر۔2017ء)
چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے زیرالتوا 499 انکوائریاں منطقی انجام تک
نہ پہنچائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ،نیب ہیڈکوارٹر میں اجلاس
کے دوران انہوں نے کہا کہ287 تحقیقات کو دس ماہ میں مکمل کیوں نہیں کیا
گیا؟چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرمیں اجلاس ہوا۔
چیئرمین نیب نے صورتحال پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے900 ارب روپے ریکوری کے
لیے نیب پراسیکیوشن کوعدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ زیرالتوا
مقدمات پرانکوائری اورتفتیش مکمل کرکے ریفرنس بنائے جائیں۔جسٹس(ر)جاوید
اقبال نے کہا کہ نیب کے1138 ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیرسماعت
ہیں۔چیئرمین نیب نے زیرالتوا مقدمات پرانکوائری اورتفتیش جلد مکمل کرکے
ریفرنس بنانے کا حکم دیا۔
چیئرمین نیب کا 499 انکوائریاں منطقی انجام تک نہ پہنچائے جانے پر اظہار برہمی
Reviewed by Unknown
on
04:26
Rating: 5
No comments