وزیر اعلی کا دورہ لندن، برطانوی کابینہ کے ایک وزیر کو استعمال کرکے وزیراعظم تک رسائی کی کوشش کی ، کامیابی نہیں مل سکی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ) مسلم لیگ (ن )کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کیلئے پارٹی صدر و پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی اندرون و بیرون ملک سرگرمیاں بڑھ گئیں، شہباز شریف کا دورہ برطانیہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے کاروباری دوستوں کے ذریعے برطانوی کابینہ کے ایک وزیر کو استعمال کرکے برطانوی وزیراعظم تک رسائی حاصل کرنا چاہی جس میں انہیں کامیابی نہیں ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ امریکہ اور چیف جسٹس سے ملاقات بھی اسی تناطر میں تھی مگر امریکہ بہادر سے انہیں مایوس لوٹنا پڑا۔ پانامہ کیس آنے کے بعد ن لیگ اور شریف خاندان سخت مشکلات میں ہے۔ شریف برادران ان مشکلات سے نکلنے کیلئے اندرون و بیرون ملک اپنے دو دوستوں و طاقتور حلقوں تک رسائی چاہتے ہیں تاکہ انہیں کسی طرح ریلیف مل جائے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ن لیگ کا صدر بننے کے بعد سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مقتدر حلقوں سے دو بار ملاقات کر چکے ہیں مگر انہیں بھی اس معاملے میں کابیابی نہیں ملی۔ مقتدر حلقوں نے واضح کردیا کہ آئین اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں جس نے بھی جو کیا اسے بھگتنا پڑے گا، اس ملک کے ساتھ جس نے بھی کھلواڑ کیا آئین اور قانون کے مطابق قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ نواز شریف کے ساتھ ساتھ شہباز شریف بھی مشکلات میں ہیں۔ ذرائع نے نام نہ ظاہر بتانے کی شرط پر بتایا کہ شہباز شریف دورہ برطانیہ سے واپسی کے فوری بعد ہمسائیہ ملک چین کا دورہ کریں گے اور چینی قیادت سے مل کر ن لیگ کی مشکلات سے انہیں آگاہ کریں گے مگر ابھی تک کہیں سے کوئی ریلیف نہیں ملا۔
مسلم لیگ (ن )کو مشکلات سے نکالنے کیلئے شہباز شریف کی اندرون و بیرون ملک سرگرمیاں بڑھ گئیں..
Reviewed by Unknown
on
23:12
Rating: 5
No comments