خواجہ آصف کو لڑکیوں کے کالج جانا مہنگا پڑ گیا...
![خواجہ آصف کو لڑکیوں کے کالج جانا مہنگا پڑ گیا](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2017/660x400/pic_5f877_1510065040.jpg._3)
سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔) لڑکیوں نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو گھیرے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کو خواتین کے کالج میں مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا۔لیکن خواتین کے کالج جانا خواجہ آصف کو مہنگا پڑ گیا۔کالج میں خواجہ آصف کو دیکھتے ہی کالج کی لڑکیوں نے گھیرے میں لے لیا۔ سیالکوٹ خواتین کالج کی تقریب میں وزیر خارجہ کو طالبات سے جان چھڑانا مشکل ہوگیا۔ طالبات خواجہ آصف کے ساتھ 40منٹ تک سیلفیاں لیتی رہیں۔
No comments