Breaking News

نوازشریف عالم اسلام کودرپیش چیلنجزپرگفتگوکیلئےسعودی عرب گئے،راناثناءاللہ

نوازشریف عالم اسلام کودرپیش چیلنجزپرگفتگوکیلئےسعودی عرب گئے،راناثناءاللہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 دسمبر2017ء): وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے واضح کیا ہے کہ نوازشریف عالم اسلام کودرپیش چیلنجزپرگفتگو کیلئے سعودی عرب گئے ہیں، طاہرالقادری کےدھرنے پرگفتگو کیلئےنہیں گئے،نواز شریف کا کسی سے کوئی این آراو نہیں ہونے جارہا،الیکشن 2018ء پرو نوازشریف اوراینٹی نوازشریف ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے آج سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی استعفے کا مطالبہ مئی2018ء کے الیکشن سے قبل پورا ہوگا۔ 2018 کاالیکشن پر ونواز شریف اور اینٹی نواز شریف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سعودی عرب طاہرالقادری کےدھرنے پر گفتگو کیلئے نہیں جا رہے۔ نواز شریف عالم اسلام کو درپیش چیلنجزپرگفتگو کے لیے جا رہے ہیں۔ قوم نواز شریف کیلئے دعاگو ہے چند سیاستدان اپنی ہار سے خوفزدہ ہیں۔ ہار کے خوف میں مبتلا جماعتوں نے آج پروپگنڈا کیا گیا لیکن ناکام ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے افراتفری کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنڈی کا شیطان منفی پروپیگنڈے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ اپوزیشن جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کا کسی سے کوئی این آر او نہیں ہونے جا رہا۔ این آر او دو جماعتوں کے درمیان ہوتا ہے۔ اسی طرح جیسے پیپلزپارٹی کا این آراو پرویزمشرف سے ہوا تھا۔

No comments