Breaking News

امریکہ نے پاکستان کو مزید 8ایف سولہ طیارے دینے سے انکار کردیا

 
 

ٹرمپ انتظامیہ کا بھارت کی طرف جھکائو سے جنوبی ایشیا ء میں سیکورٹی خطرات میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد( اخبار آن لائن۔ پیر دسمبر ء)؛امریکہ نے پاکستان کو مزید 8ایف سولہ طیارے دینے سے انکار کردیا۔ٹرمپ انتظامیہ کا بھارت کی طرف جھکائو سے جنوبی ایشیا ء میں سیکورٹی خطرات میں اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق رکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان نے 8ایف سولہ طیاروں کیلئے حکومت امریکہ کو 699ملین ڈالر ادا کرنے تھے اس مالیت کا 40فیصد حکومت پاکستان نے اپنے خزانے سے ادا کرنا تھا جبکہ باقی رقم امریکہ نے اپنے غیر ملکی فنڈزسے اد اکرنی تھی ۔ یہ معاہدہ 2016سے قبل ہوا تھا لیکن نئی امریکی انتظامیہ نے اس معاہدے پر عملدرآمد روک دیا ہے جبکہ امریکی کانگرس نے بھی اس معاہدے کی مخالفت کی تھی جس کے بعد اب پاکستان کو مزید ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کے امکانات ؔختم ہوگئے ہیں دونوں ملکوں کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج سے دونوں ممالک کے قومی مفادات کو شدید نقصانات ہو رہا ہے جبکہ امریکہ کے بھارت کی طرف سے جھکائو کی پالیسی سے جنوبی ایشیاء میں سیکورٹی کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

No comments