Breaking News

2017ء ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ،قومی ٹیم کی کارکردگی بہتررہی، کامیابی کاتناسب66.66فیصد رہا

2017ء ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ،قومی ٹیم کی کارکردگی بہتررہی، کامیابی کاتناسب66.66فیصد رہا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 دسمبر2017ء)ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سال2017ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتررہی۔2017ء میں پاکستان نی6ٹیموں کے خلاف18ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں سی12میچ جیتے اور6میچ ہارے 2017ء میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے۔پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف5ون ڈے میچ کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتااور4میچ ہارے آسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب20فیصدرہا۔
انگلینڈکے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاانگلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔بھارت کے خلاف2میچ کھیلے ایک میچ جیتااورایک میچ ہارابھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاجنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔سری لنکاکے خلاف6میچ کھیلے اورتمام میچ جیتے سری لنکاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف3میچ کھیلی2میچ جیتے اورایک میچ ہاراویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے۔

No comments