Breaking News

پاکستان کے موسم کا عمومی جائزہ 2017-12-23

 پاکستان کے موسم کا عمومی جائزہ     2017-12-23 Image result for weatherآئندہ 12گھنٹوں کا موسم (دورانیہ: 23 دسمبر صبح 0800 سے 23 دسمبر رات 2000 تک)
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جنوبی/ وسطی پنجاب اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان۔
آئندہ 24گھنٹوں کا موسم (دورانیہ: 23 دسمبر رات 2000 سے 24 دسمبر رات 2000 تک)
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جنوبی/ وسطی پنجاب اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان۔
آئندہ 48گھنٹوں کا موسم (دورانیہ: 24 دسمبر رات 2000 سے 25 دسمبر رات 2000 تک)
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ د میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

  • آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: استور منفی 07 ، گوپس منفی 06، کوئٹہ منفی 04، مالم جبہ ، کالام، ہنزہ، بگروٹ منفی 03 ، سکردو، دیر منفی 02 ، گلگت، راولاکوٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تاریخ اشاعت: 2017-12-23

No comments